گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی : سرفراز بگٹی


کوئٹہ (24نیوز) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، 2 دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے دو حملہ آور گرفتار کر لئے گئے، دہشت گردوں حامد اور منور سے خودکش جیکٹس،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا,دہشت گردوں کو قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان سے پکڑا گیا۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ دہشتگرد حامد بشیر کا تعلق پنجاب اور منور کا گلستان سے ہے جبکہ دہشت گردوں کا تعلق شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے گروپ سے ہے۔