سال 2017 پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے مثبت سال رہا

سال 2017 پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے مثبت سال رہا


کراچی (24نیوز)  سال 2017 میں پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے مثبت سال رہا، کئی فلمیں پیش کی گئیں جنہیں فلم بینوں میں بہت پسند کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈی ، رومانس، ایکشن اور فکر انگیز موضوعات پر مبنی ، فلمیں دو ہزار سترہ میں سینما گھروں کی زینت بنیں, سال دوہزار سترہ میں 20 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئی جن میں "پنجاب نہیں جائوں گی" ، نا معلوم افراد 2 ، یلغار، بالو ماہی ،چلے تھے ساتھ ،تھوڑا جی لے اور ارتھ ٹو کو خاصا پسند کیا گیا،سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں پنجاب نہیں جاؤں گی، جس نے باکس آفس پر 47 کروڑ روپے کمائے، دوسرے نمبر پر مزاحیہ فلم نا معلوم افراد ٹو رہی جس نے 20 کروڑ روپے کماکر دوسرے نمبر پر رہی.

اداکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کامیابیوں کی سیڑھیا چڑھ رہی ہے اور 2017 میں نئے ہو یا پرانے تمام ایکٹرز نے اپنی اداکاری سے فلم بینوں کے دل موہ لیئے۔

لالی وڈ کی نئے انداز سے بننے والی فلمیں فلم بینوں کو اس سال سینما گھروں تک لانے میں کافی حد تک کامیاب رہیں،کچھ فلموں نے باکس آفس پر اوسط درجے تک کامیابیاں سمیٹیں ،تاہم اگر دو ہزار اٹھارہ میں مزید محنت اور نت نئے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں تو لالی وڈ کا کھویا ہوا مقام دوبارہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔