گلوکار سلمان احمد جمائما کو وطن واپس لانے کیلئے کوشاں

گلوکار سلمان احمد جمائما کو وطن واپس لانے کیلئے کوشاں
salman-ahmed-jemima


اسلام آباد (24نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے بعد اب تحریک انصاف سلمان احمد جمائما کو وطن واپس لانے کیلیے کوشاں ،سلمان احمد کا دعوی کیا کہ میں نے جمائما کو پاکستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کے بعد اب تحریک انصاف سلمان احمد جمائما کو وطن واپس لانے کیلیے کوشاں ہیں، جمائما گزشتہ 20 سالوں سے میری اور میری اہلیہ کی دوست ہیں،ہماری اکثر لندن اور امریکا میں جمائما سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ،خان صاحب کی اہلیت کے فیصلے فیصلے کے بعد میں نے جمائما کو مبارک باد دی۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

فیصلے کے بعد میں جمائما کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جبکہ جمائما نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے، جمائما 18 سال سے پاکستان نہیں آئیں ،اب 2018 کے انتخابات کے بعد جمائما نے واپسی کی حامی بھر لی ہے۔