پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی


اسلام آباد (24نیوز) ملک بھر میں 5 برس میں دہشت گردی کے واقعات میں واضع کمی آئی،آپریشن ردالفساد اورضرب عضب کےتحت بھرپور کارروائیاں کی گئیں، فورسز نے دہشت گردی کے عفریت پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق2013میں دہشت گردی کے 39 بڑے واقعات رونما ہوئے، جبکہ 2014 میں 20، 2015 میں 12 اور 2016 میں دہشت گردی کے بڑے 6 واقعات کم ہو کر 2017 میں 5 کی سطح پر آ گئے۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد پاک فوج نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ردالفساد رواں برس 27 فروری کو شروع کیا،صوبوں میں دہشت گردی کیخلاف 69 بڑی کارروائیوں کے کل 18001 آپریشنز کیے گئے۔

پاک فوج کے جانبازوں نے رواں برس دہشت گردی کے خاتمے کی مہم میں 132 افسروں اور جوانوں کی شہادتوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔