عمران خان کو ڈر تھا، اورنج لائن بن گئی تو شہباز شریف سیٹیں لے جائے گا

عمران خان کو ڈر تھا، اورنج لائن بن گئی تو شہباز شریف سیٹیں لے جائے گا


لاہور (24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا اورنج ٹرین کے فیصلے پر عدالت عظمیٰ کے شکر گزار ہیں، پی ٹی آئی کی وجہ سےمنصوبے میں22ماہ تاخیرہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین کے فیصلے پر عدالت عظمیٰ کے شکر گزار ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے منصوبے کی بھرپورمخالفت کی،ان لوگوں نے غریبوں کے منصوبے کی مخالفت کی،پی ٹی آئی کی وجہ سےمنصوبے میں22ماہ تاخیرہوئی،خان صاحب کوفکرتھی کہ اگر ٹرین بن گئی توشہبازشریف سیٹیں لے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہان لوگوں نے غریبوں کے منصوبے کی مخالفت کی، منصوبے میں تاخیرسے پاکستان کانقصان ہوا ہے، تحریک انصاف اس طرح کی سیاست سے توبہ کرے۔