کرپٹ لوگ غلافِ کعبہ میں چھپ کر بھی احتساب سے نہیں بچ سکتے: سراج الحق

Siraj UL Haq
Siraj UL Haq


اسلام آباد (24 نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کی پائی پائی کا حساب ہوگا، کرپٹ لوگ غلاف کعبہ میں بھی چھپ جائیں ان کو وہاں سے سے نکال کر بھی احتساب کرائیں گے۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایجوکیشن ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ ظالم سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے قبضہ میں ہے۔ جو لوگ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور احتجاج کی باتیں کرتے ہیں، ان کو کہتا ہوں کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس جمہوریت کا قائل ہوں جس میں جواب طلبی ہو۔ میرا اور آپ کا مقابلہ عالمی دہشت گردوں سے ہے۔ شرم کی بات ہے کے ملک کے اعلی سرکاری عہدوں پر براجمان لوگ کاروبار کریں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست قائم کریں گے۔ جس میں تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کا 5 فیصد ہو گا۔ ملک میں علاج معالجہ، قانونی امداد، گھر، روزگار اور بڑھاپے کا الاؤنس بھی دیں گے۔