صدر مملکت کا اپوزیشن لیڈر کو گاجر کے حلوہ کا تحفہ


اسلام آباد (24 نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کو سردیوں کا خاص تحفہ گاجر کا حلوہ بھجوایا۔ خورشید شاہ، ممنون حسین کی کوکنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صدر ممنون حسین نے قائد حزب اختلاف کو سردیوں کا خاص تحفہ گاجر کا حلوہ بھجوایا جس کے جواب میں خورشید شاہ نے شکریہ ادا کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے صدر مملکت کی جانب سے بھیجا گیا حلوہ خوب بھایا ہے۔ گاجر کا حلوہ بھجوانے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

قائد حزب اختلاف نے واضح کیا کہ میرا اور ممنون حسین کا تعلق بہت پرانا ہے۔ جیل میں بھی ہم دونوں اکٹھے رہے۔ خورشید شاہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ممنون حسین مجھ سے بریانی زیادہ اچھی بناتے ہیں۔

علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر نے صدر مملکت کی کوکنگ کو خوب سراہا۔