پشاور کا نام روشن کرنے والے افراد کے اعزاز میں تقریب


پشاور (24 نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ضلعی حکومت نے پشاور کا نام روشن کرنیوالے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا جس کے دوران مختلف شعبوں کے 50 سے زائد فنکاروں کو فخر پشاور ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

نشتر ہال میں منعقدہ تقریب میں ضلعی حکومت اور محکمہ سیاحت نے 50 سے زائد ہنرمندوں کو ان کی نمایاں کارکردگی پر فخر پشاور ایوارڈ سے نوازا اور ثقافتی ترویج کےلئے ہنر مندوں کے کردار کو سراہا۔

ایوراڈ دیئے جانیوالوں میں اداکار، گلوکار، کھلاڑی اوردیگر شعبوں میں پشاور کا نام روشن کرنیوالے شامل تھے۔

تقریب کے دوران موسیقی خصوصاً پشتو گانوں پر حاضرین بے ساختہ جھومتے رہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور کی فنکار برادری نے جہاں حکومت کی اس کوشش کو سراہا وہیں مطالبہ بھی کیا کہ فنکاروں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔