شام سے امریکی فوج نکالنے کا فیصلہ

شام سے امریکی فوج نکالنے کا فیصلہ


(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شام سے امریکی فوج کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شام سے امریکی فوج کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔امریکی دفاعی حکام کے مطابق شام سے 2 ہزار امریکی فوجی نکالنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے شام میں داعش کوشکست دے دی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں شام میں رہنے کا صرف ایک یہی مقصد تھا۔

امریکی میڈیا پر شام سے امریکی فوجوں کے انخلاء کی خبریں آنے کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے شام میں داعش کو شکست سے دوچار کر دیا۔ٹرمپ انتظامیہ کا شام سے فوج نکالنے کا فیصلہ نیٹو اتحادی ترکی سے اختلافات کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ ترکی نے شام میں امریکی اتحادی کرد فورسز کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

ادھر عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے بھی اپنی فوک کے انخلا پر غور شروع کردیا ہے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔