ن لیگ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارٹی اجلاس کرنے سے روک دیا گیا



اسلام آباد( 24نیوز )سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے ن لیگ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارٹی اجلاس کرنے سے روک دیا،کمیٹی روم نمبر 2میں اجلاس کرنے سے روکا گیا،سپیکر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو پارٹی اجلاسوں کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا،نواز شریف ایم این اے نہیں اس لئے اجلاس نہیں کرسکتے،سپیکر کے فیصلے کے بعد اجلاس اپوزیشن چیمبر میں جاری ہے جس کی صدارت نواز شریف کررہے ہیں۔

نواز شریف کی شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات

سابق وزیر اعظم ،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف نے اجلاس سے قبل اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے احتساب عدالت کے متوقع فیصلہ پر گفتگو کی ہے،پارٹی ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے نواز شریف کو سزا کی صورت میں عوامی رابطہ مہم چلانے کی تجاویز زیر غور ہے،عوامی رابطہ مہم حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی و دیگر سینئر قائدین چلائیں گے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے ہونگے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ نمبر پانچ سے آئے، نواز شریف کے ہمراہ کوئی سیکورٹی اہلکار نہیں تھا ،سپیکر نے کسی بھی رہنما کے سکیورٹی اہلکاروں کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، نواز شریف کے سکیورٹی اہلکاروں نے کیمرا مین پر تشدد کیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer