بھارتی فوج لڑنے سے ڈرنے لگی

بھارتی فوج لڑنے سے ڈرنے لگی


نئی دہلی( 24نیوز )اپنی فوج کی بہادری پر ناز کرنیوالے بھارتیوں کے منہ پر طمانچہ پڑ گیا۔

بھارتی فوج کے آرمی چیف نے اپنے سپاہیوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،جنرل بپن راوت کہتے ہیں کہ فوجی جنگ زدہ علاقوں میں جانے سے کتراتے ہیں،فوجی بیماری کا ڈھونگ رچا کر آرمی کوارٹرز یا گھروں میں رہنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے اس رویے سے فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے،مورال بھی کم ہورہا ہے،جنرل بپن راوت اپنے آپ کو بے بس سمجھنے لگے۔

اس سے قبل انہوں نے فوج میں خواتین کی موجودگی بارے ایک بیان دیا تھا جس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوان خواتین کی موجودگی کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں،فوج کے جونیئر افسر دیہات سے تعلق رکھتے ہیں تو وہ فورس میں خواتین کو پسند نہیں کرتے۔

یاد رہے بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ کے لگ بھگ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer