سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری



اسلام آباد(24نیوز) اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے.

تفصیلات کے مطابق پروڈکشن آرڈرزقومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت کیے گئے۔ اس قاعدے کے تحت اسپیکرقومی اسمبلی کسی بھی زیر حراست شخص کو اسمبلی میں اجلاس میں شرکت کے لیے بلا سکتا ہے اور اجلاس ختم ہونے کے بعد اس کو دوبارہ حراست میں لے لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب نے سعد رفیق کو  گرفتار کیا ہوا ہے۔اس سے پہلے اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کو بھی اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہوئے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔