پنجاب والے زہر کھانے سے بچ گئے ۔ ۔ ۔

پنجاب والے زہر کھانے سے بچ گئے ۔ ۔ ۔


لاہور(24نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کارروائیاں, شہری مضر صحت کیچپ اور مائیونیز کھانے سے بچ گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن محمد عثمان کا کہنا ہے 35 پروڈکشن یونٹس چیک کیے گئے،  2 کو سیل کردیا گیا،  25 کووارننگ دی گئی۔ ٹماٹر کے بغیر ٹیکسٹائل رنگوں اور مضر صحت کیمیکلز سے کیچپ تیار کیا جا رہا تھا۔ مائیونیز خراب انڈوں اور زائد المیعاد چیزوں سے تیار کیا گیا تھا۔غلط لیبلنگ، ناقص سٹوریج، گندے اور بدبودار ماحول پر پروڈکشن یونٹس سیل کیے گئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے ناقص خوراک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔