زرین خان نے مداح کو تھپڑ جڑ دئیے

زرین خان نے مداح کو تھپڑ جڑ دئیے


ممبئی ( 24نیوز )دبنگ ادکارہ زرین خان بھری محفل میں آپے سے باہر ہوگئیں،ایسی کیا وجہ بنی کہ مداح کو تھپڑ مارنے پڑ گئے،انہوں نے ایک نہیں یکے بعد دیگرے کئی تھپڑمارے۔

ہوا یوں کہ بالی ووڈ اداکارہ افغانی حسینہ زرین خان ایک ایونٹ میں شرکت کیلئے گئیں ،اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھنے کیلئے بڑی تعد اد میں مداح امڈ آئے جن کو قابو کرنا سکیورٹی کیلئے مشکل ہوگیا،بڑی تعداد میں مداحوں کو دیکھ کر اداکارہ بہت خوش تھیں لیکن اس وقت آپے سے باہر ہوگئیں جب مداحوں نے ان کو رش سے نکلنے نہ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک مداح نے ان کو چھونے کی کوشش کی جس پر زرین خان نے اس مداح کو تھپڑ جڑ دیا ،ایک تھپڑ سے غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو دو چار مزید لگادئیے،ان کے اس دبنگ ایکشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یاد رہے اداکارہ زرین خان کو بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے سپرہٹ فلم ”ویر “سے متعارف کرایا تھا ،اس کے بعد انہوں کئی فلموں میں کام کیا جسے مداحوں نے بیحد پسند کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer