ہوش اُڑا دینے والا دلکش نظارہ

ہوش اُڑا دینے والا دلکش نظارہ


(24نیوز) چین میں ایک ایسا حیرت انگیز نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے لوگوں کے ہوش اُڑا دیئے۔

قدرتی حسن سے مالا مال چینی صوبہ ژنگ جی کے پہاڑی علاقے میں ہزاروں فٹ بلندچٹانوں نے آسمان پر اُڑتے بادلوں کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ برف سے ڈھکے پہاڑوں کی سِروں سے بادل اس انداز میں تیرتے دکھائی دے رہے ہیں جیسے کوئی آبشار بہہ رہی ہو۔

اس دلکش نظارے نے جہاں مقامی افراد کو حیرت میں ڈال دیا وہیں سیاح بھی دور دور سے ان نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے اس وادی کا رُخ کررہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔