پاکستان اور بھارت میں بات چیت کے سوا کوئی راستہ نہیں:شاہ محمود قریشی

 پاکستان اور بھارت میں بات چیت کے سوا کوئی راستہ نہیں:شاہ محمود قریشی


اسلام آباد( 24نیوز ) پارلیمنٹ ہاﺅس میں سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں بات چیت کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  کہ کرتار پور راہداری کے پاکستانی فیصلے پر بھارتی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے. امریکا کا طالبان سے مذاکرات کرنا بڑی پیشرفت ہے، سترہ سال افغانستان میں خون کی ہولی کھیلی گئی، پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کررہاہے، پاکستان اور بھارت کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، قوم کو غربت سے نکالنا ہے تو سرحدوں پرامن ضروری ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer