"جمائما" نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی



( 24 نیوز ) مشہور ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز کا بڑا فیصلہ، فن کی دنیا کے بعد سیاست کا رخ کر لیا،  سعیدہ امتیاز پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئیں۔ بلاول بھٹو نے ان کو خوش آمدید کہا ہے۔

  بولڈ سمارٹ اور اسٹائلش سپر ماڈل سعیدہ امتیاز   کی خوبصورتی اور فنکارانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے لیکن سعیدہ نے اب سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ سعیدہ امتیاز نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے کیونکہ ان کو پیپلز پارٹی کے وژن اور عوام دوست پالیسیوں نے بے حد متاثر کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو   سے ملاقات کے بعد سعیدہ امتیازکا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت ہم سب پر فرض ہے،  پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے عمران خان کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم’کپتان‘  میں سعیدہ امتیاز   وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کا کردار نبھا رہی ہیں۔