جنگلی حیات کے تحفظ کیلئےکینیا کا بڑا اقدام

جنگلی حیات کے تحفظ کیلئےکینیا کا بڑا اقدام


نیروبی ( 24 نیوز ) افریقی ملک کینیا میں تبدیلی آگئی،  جنگلی حیات کے تحفظ کی طرف توجہ دلانے کا اہم اقدام اٹھالیا گیا،  کرنسی سکوں سے سابق صدور کی تصاویر ہٹا کر جانوروں کی تصاویرکندہ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے سکوں پر شیر، ہاتھی اور زرافہ کی شبیہہ کندہ کی گئی ہے، مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سکوں پر جنگلی حیات کو نمایاں کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کینیا ماحول اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ اس سے قبل سکوں پر کینیا کے 3 سابق صدور کی شبیہیں کندہ تھیں، جس کو کینیا کی عوام نے ہمیشہ سے سخت ناپسند کیاتھا۔

2010 میں آئین میں کئی تبدیلیاں کی گئیں تویہ شق شامل کی گئی کہ کرنسی پرکسی انفرادی شخصیت کی تصویر نہیں چھاپی جائے گی، مرکزی بینک کے مطابق اب جانوروں کی تصاویر والے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔