سونے کی قیمتوں میں نیا ریکارڈ قائم

سونے کی قیمتوں میں نیا ریکارڈ قائم


24نیوز : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ حیرت انگیز اضافہ، فی تولہ قیمت 68 ہزارروپے کی نئی بلندترین سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے نے پاکستان میں فی تولہ قیمت 68 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی باراڑسٹھ ہزارروپے ہوگئی۔

 دس گرام سونا چوالیس روپے کے اضافے سے اٹھاون ہزارتین سوروپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں آٹھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شازیہ بشیر

Content Writer