منشیات سمگلنگ کیس، ولائتی ماڈل کا "یوٹرن"

منشیات سمگلنگ کیس، ولائتی ماڈل کا


( 24 نیوز ) منشیات سمگلنگ میں پکڑی گئی ماڈل ٹریزا نے خود کو بہترین لیڈر بنانے کی ٹھان لی، جس کے لیے حسینہ نے یوٹرن لینے کی تربیت بھی لے لی، پہلے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا لیکن اب بیان دیا کہا کہ ماڈلنگ اور اسلامک سٹڈیز کے لئے پاکستان آئی تو گرفتار کرلیا گیا۔

آنکھوں پر کالا چشمہ،چہرے پر مسکراہٹ اور ادائیں ایسی جیسے عدالت میں پیشی پرنہیں بلکہ ماڈلنگ کیلئے ریمپ پر انٹری ہو، منشیات اسمگلنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ماڈل ٹریزا ہیلسکی نے سج دھج سے پھر سب کو حیران کردیا۔ جیل میں ایک سال گزارنے والی اسمگلر حسینہ مقامی رنگ میں رنگنے لگی، کبھی پہنتی ہے،پاکستانی لباس تو کبھی اوڑے رکھتی ہے دیسی شال،اب تو پاکستانی سیاستدانوں کی طرح ولایتی حسینہ کویہ بھی معلوم ہوگیا ہے کہ کب کہاں اور کیسے یوٹرن لینا ہے۔

غیر ملکی ملزمہ نے یوٹرن لیا اورکہا کہ ماڈلنگ اور اسلامک سٹڈیز کے لئے پاکستان آئی، کسٹم والوں نے سافٹ ٹارگٹ سمجھا اور کیس میں پھنسا دیا، سامان سے کچھ برآمد نہیں ہوا بے گناہ ہوں۔