بہت ہو گیا اب سیاسی انتقام برداشت نہیں کریں گے

بہت ہو گیا اب سیاسی انتقام برداشت نہیں کریں گے


24نیوز: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا اب سیاسی انتقام برداشت نہیں کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلاول کا کہنا تھا کہ بہت ہو گیا اب سیاسی انتقام برداشت نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی کل سے سڑکوں پر مظاہروں کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ 26 تاریخ کو نوڈیرو میں بلاول کی زیر قیادت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں تاریخی فیصلے کریں گے، کارکنوں کوکراچی میں آصف زرداری کی پیشی کےموقع پرپہنچنےکی ہدایت کر دی گئی۔

شازیہ بشیر

Content Writer