فیصل وواڈا کی منفرد انٹری، سپورٹس کار کے ساتھ پارلیمنٹ جا پہنچے

فیصل وواڈا کی منفرد انٹری، سپورٹس کار کے ساتھ پارلیمنٹ جا پہنچے


اسلام آباد ( 24 نیوز ) پی ٹی آئی کےرہنما اوروفاقی وزیرفیصل وواڈا سپورٹس کارپرپارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ کپتان کےلاڈلےکھلاڑی پہلے بھی اپنےمنفرداندازسے مرکزنگاہ بنتےرہتے ہیں۔  کبھی ہیوی بائیک پرگشت توکبھی گن تھامے دہشت گردوں کوتڑیاں، پی ٹی آئی کےمنفردرہنماکےجلووں نےپھرمیلہ لوٹ لیا۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ میں منفرد انٹری نےسب کوحیران کردیا۔ ہارن بجاتےاسپورٹس کارپرپارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، دیکھنےوالوں سے بھی رہانہ گیا، اسپورٹس کارکےساتھ کھٹاکھٹ سیلفیاں بنانےلگے۔ کپتان کےلاڈلےکھلاڑی کایہ نرالااندازنیانہیں، موصوف اپنےوکھرےاسٹائل کےلیےمشہورہیں۔  کراچی میں چینی قونصل خانےپر حملہ ہواتویہی فیصل وواڈا حفاظتی جیکٹ پہنے،اپستول اٹھائے میدان میں پہنچ گئے۔ فرق بس اتناتھاکہ ان کی انٹری سےپہلے سب دہشت گردمارےجاچکےتھے۔

یہ توکچھ بھی نہیں تحریک انصاف کے وی آئی پی لاڈلے فیصل وواڈا لاؤ لشکر کے ساتھ ہیوی بائیک پر کراچی کی سڑکوں پر وی آئی پی گشت کرتےاکثردیکھے جاچکےہیں۔ وفاقی وزیرکےہمراہ سیکیورٹی والےعوام کوشاہانہ سواری سےمحفوظ رکھنےکے لیےبرابرہوٹربجارہےہیں، شایدکپتان کانیاپاکستان یہی ہے جہاں ایسے حربوں سے وی آئی پی کلچرکاخاتمہ ہوگا۔

مزید اہم خبریں جانیئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos