کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف وزیر اعظم کا اقوام متحدہ سے رابطہ

کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف وزیر اعظم کا اقوام متحدہ سے رابطہ


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیرکو ایک بارپھرعالمی سطح پر اٹھادیا،  وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ٹیلی فون کرکے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات چیت کی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کا معاملہ اٹھایا۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جاری حالیہ بربریت کے واقعات پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ یاد رہےدو روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیرکا حل ممکن ہے۔

مزید اہم خبریں جانیئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg

Malik Sultan Awan

Content Writer