11 سالہ بچی نے برین ٹیومر کو معجزاتی طوپر شکست دےدی

11 سالہ بچی نے برین ٹیومر کو معجزاتی طوپر شکست دےدی


ٹیکساس (24 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں 11 سالہ بچی کے دماغ کا کینسر معجزاتی طور پر ٹھیک ہو گیا،  بچی کے دماغ کا رواں ماہ جون میں سٹی سکین کیا گیا تو اس میں کینسر کا بڑا ٹیومر تھا۔

 ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ  بچی صحت یاب نہیں ہو پائے گی اور پانچ سال تک اس بیماری سے لڑنے کے بعد موت کے منہ میں چلی جائے گی  لیکن سٹی سکین کی تازہ ترین رپورٹ میں بچی کا ٹیومر بلکل غائب ہو چکا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی پرانی اور نئی میڈیکل رپورٹس کا بھی بہت باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے کہ کہیں ان میں تو کوئی غفلت نہیں ہوئی لیکن ایسا نہیں ہے،  دونوں رپورٹس اسی بچی کی ہیں اور ڈاکٹر سمجھنے سے قاصر ہیں کہ بچی کا برین ٹیومر کیسے ٹھیک ہو گیا ہے۔