پی ایس ایل تھری کا میلہ کل صحرائے عرب میں سجے گا


لاہور(24نیوز) پی ایس ایل تھری کا میلہ سجنے میں ایک روز باقی رہ گیا،کل صحرائے عرب میں میدان سجے گا۔کرکٹ کے متوالوں کا جنون بھی سر چڑھ کر بولنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی دبئی میں نقاب کُشائی کی جائے گی، پی سی بی اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی اور نوید اصغر تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گے،ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک نقاب کشائی کی تقریب میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔
شعیب ملک کے ساتھ ساتھ ڈیرن سمی،برینڈن میکولم،،سرفراز احمد،عماد وسیم اور مصباح الحق اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے، پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مدمقابل آئیں گے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں