سیشن کورٹ لاہور کے احاطہ میں فائرنگ،2وکلاء قتل


لاہور(24نیوز) لاہور سیشن کورٹ میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی گئی،  وکلاءکے دو گرپوں میں تلخ کلامی کے بعد  فائرنگ کے نتیجے میں دو وکیل جاں بحق ہوگئے، پولیس نے فارئرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے بعدوکلاءکے دو گرپوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے عدالت میں خوف وہراس پھیل گیا، گولیاں لگنے سے دو وکیل جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک وکیل کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والےایک وکیل کی شناخت رانا اشتیاق  اور دوسرے وکیل کی شناخت  آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سیشن کورٹ میں فائرنگ سے 2 وکیلوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں