ملتان: 24 نیوز کی ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم جاری


ملتان (24نیوز) ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے مہم جاری ہے، مہم میں عزیز ہوٹل چوک سے ریلوے سٹیشن چوک تک واک نکالی گئی ،سٹیشن چوک پر آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

  ٹریفک قوانین کی پاسداری، ہر شہری کی ہے ذمہ داری، ٹوئنٹی فور نیوز نے ٹریفک قوانین آگاہی مہم شروع کی۔ ملتان میں دوسرے روز واک نکالی گئی، جس میں ڈپٹی میئر ملتان منور احسان قریشی، ڈی ایس پی مظفر آباد مہر فیاض سنپال، ڈی ایس پی ٹریفک محمد طارق ،رکشہ یونین کے عہدیداروں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کی۔

 واک کے دوران شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور ریلوے سٹیشن چوک پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، مقررین نے ٹریفک قوانین کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

 مقررین نے کہا ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں، سڑکوں پر چلنے والے تمام افراد کو قوانین کا خاص خیال رکھنا چاہیے