تحریک انصاف ،غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنرنے فیصلہ محفوظ کرلیا


 اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں اکاؤنٹس کی تفصیل مخالف فریق کو دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ 7 مارچ کو سنایا جائے گا۔

تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے اپنے دلائل میں کہا کہ 19 تاریخ کو ایک درخواست الیکشن کمیشن جمع کرائی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ پارٹی کے درمیان کوئی نہیں آئے گا۔ ان کی دی ہوئی انفارمیشن مخالف فریق کو نہیں دی جا سکتی۔

  تحریک انصاف کے وکیل نے نعیم الحق اور اکبر ایس بابر کی ٹیلیفونک بات چیت الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کر دی۔ انور منصور نے کہا کہ اکبر ایس بابر پارٹی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے کہا کہ موجودہ تفصیل میں غیر ملکی اکاونٹس سے رقم آئی ہے۔ انور منصور نے اکبر ایس بابر کو پارٹی اکاونٹس کی تفصیل نہ دینے کی درخواست دائر کر دی۔ا الیکشن کمیشن نے اکاونٹس تفصیل مخالف فریق کو دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ 7 مارچ کو سنایا جائے گا۔