لاہور ہائیکورٹ کے داخلی راستے پر وکیل کا پولیس اہلکار پر تشدد


لاہور(24نیوز) تلاشی لے لی اب تھپڑ کھالو، لاہور ہائیکورٹ میں داخلہ کے وقت تلاشی لینے پر وکیل نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں داخلہ کے وقت پولیس اہلکار نے وکیل کی تلاشی لی۔ تلاشی دینے کے بعد وکیل نے پولیس پر دھاوا کھول دیا اور تھپروں، گھونسوں کی بارش برسا دی۔ ٹوئنٹی فور نیوز نے پولیس اہل کار پر وکیل کے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ آج لاہور سیشن کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے بعدوکلاءکے دو گرپوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہوئی، جس سے عدالت میں خوف وہراس پھیل گیا تھا، گولیاں لگنے سے دو  وکیل  جاں بحق ہوگئے تھے۔ جس کے بعد عدالتوں کے باہر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔