پولیس اہلکاروں کو پیٹی بند بھائیوں نے دھو ڈالا


کراچی(24نیوز) ریڈ زون کی طرف بڑھنے والے برطرف ریزرو پولیس اہلکاروں کو پیٹی بند بھائیوں نے دھو ڈالا جس پر مظاہرین پیچھے ہٹ گئے اور پریس کلب پر ملازمتوں پر بحالی کے لئے دھرنا دے دیا۔

تفصیلت کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ریزرو پولیس کے برطرف اہلکاروں کا ملازمتوں پر بحالی کے لئے احتجاجی دھرنا  مظاہرین نے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس نے اپنے ہی سابق پیٹی بند بھائیوں کو دھو ڈالا۔

سابق پولیس ملازمین نے قرآن ہاتھ میں اٹھا کر واسطے دیئے،، اور نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ ملازمتوں کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔

جب پولیس نے آگے نہ بڑھنے دیا تو مظاہرین واپس پریس کلب پر آگئے اور دوبارہ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ گزشتہ برس جعلی بھرتیوں اور رشوت دیکر ریزرو پولیس میں بھرتیوں کے انکشاف پر 1800 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا تھا۔ سابق ملازمین سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔