24 نیوز کی کاوشیں،ٹیم انکشاف نے اغوا ہونے والی مصباح کو سانگھڑ سے برآمد کرادیا


کامونکے(24نیوز)24نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں،ٹیم انکشاف نے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والی 26 سالہ مصباح کو سانگھڑ سے برآمد کرادیا، انکشاف ٹیم بچھڑے ہووں کو ملا نے میں پھر بازی لے گئی،برآمد ہونے والی مصباح قوت گویائی سے محروم ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق والدین کو بیٹی ملنے کی اطلاع انکشاف پروگرام دیکھنے پرہوئی۔اہل خانہ مصباح کی بازیابی پر انتہائی خوش ہیں۔24نیوز کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔مغویہ کے والد محمد بوٹا نے وزیراعلی سے بیٹی حوالے کرنے کی اپیل کردی۔ مغویہ کا والد محمد بوٹا ایک غریب آدمی ہے اس نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس کی بیٹی کو ان کے حوالے کروانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ کامونکے7 ماہ قبل اغوا ہونے والی مصباح کے والد نے تھانہ سٹی میں درخواست بھی دی لیکن ایس ایچ او نے اس کی درخواست کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ اس نے سی پی او گوجرانوالہ کو کارروائی کے لئے درخواست دی جس پر انہوں نے ایس ایچ او کو خود کارروائی کرنے کا حکم دیا لیکن اس نے درخواست ملک ظفر اے ایس آئی نے کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا۔ پولیس نے تو مظلوموں کی کوئی مدد نہ کی لیکن 24 نیوز کی انکشاف ٹیم نے بچھڑے ہووں کو ملا دیا ہے جس سے وہ بہت خوش ہیں۔