دبئی: پاکستان سپر لیگ 3 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی


دبئی (24 نیوز) پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن رہ گیا، دبئی میں تقریب کے دوران پی ایس ایل کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ تقریب میں پی سی بی حکام، فرنچائز مالکان، ٹیموں کے کپتان اور دیگر نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی دبئی میں نقاب کُشائی کر دی گئی، پی سی بی اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی اور نوید اصغر نے تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فرنچائز مالکان کے بغیر پی ایس ایل ممکن نہیں تھی۔ مصباح الحق کی کرکٹ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، شعیب ملک ملتان سلطانز کے کپتان ہیں۔ امید ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی لاہور آکر کھیلے گی۔

شعیب ملک کے ساتھ ساتھ ڈیرن سمی، برینڈن میکولم، سرفراز احمد، عماد وسیم اور مصباح الحق اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کی۔ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مدمقابل آئیں گے۔