گوجرانوالہ: انٹرکالجیٹ اتھلیٹک چیمپئن شپ کا آغاز

گوجرانوالہ: انٹرکالجیٹ اتھلیٹک چیمپئن شپ کا آغاز


  گوجرانوالہ (24نیوز)نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کا نعقاد بھی ضروری ہوتا ہے اسی لئے ہر سال بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے ڈویژن بھر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے درمیان اتھلیٹک گیمز کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق  14کالجز اور 8سکولوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ طالبات کوکھیلوں میں مزید بہتر سہولیات فراہم کرنی چاہیں۔

طالبات نے سپورٹس گراؤنڈ میں مختلف کھیلوں اپنے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا کسی نے لگائی دوڑ تو کسی نے بڑی چھلانگ کر جتنے کے لئے کڑا زور لگایا جب باری آئی جیملن تھرو کی تو سب نے ایک سے بڑھ کر ایک شاٹ لگائی اور شاٹ پٹ میں تو نازک کلائیوں نے اپنی طاقت کو آزماتے ہوئے گولے کو دور پھینکا۔

کھلیوں میں جیتنے کے بعد طالبات میں میڈلز بھی تقسیم کئے گئے۔