مسقط : 3 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ،فائنل میں پاکستانی ٹیم جاپان کے مدمقابل ہو گی


مسقط(24نیوز) جاری 3 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل،اومان میں پاکستانی سفیر علی جاوید نے فائنل سے پہلے ٹورنامنٹ میں شریک تینوں ہاکی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اومان میں جاری 3 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل سے قبل اومان میں پاکستانی سفیر علی جاوید نے ٹورنامنٹ میں شریک تینوں ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر علی جاوید کا کہنا تھا کہ ہم نےتینوں ٹیموں کودعوت دی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ عمان جیسے خوبصورت ملک میں کھیلوں خاص طور پر ہاکی کو فروغ دیا جائے۔ علاوہ ازیں پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر میں عمان ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کا انعقاد یہاں ہاکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔