بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار نے بوری بند لاشوں کے تحفے دیئے: ناصر حسین شاہ


 سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فاروق ستاراور ان کے قائد نے کراچی کو بوری بند لاشوں کے تحفے دئیے۔ فاروق ستار کی باتوں سے لگتا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فاروق ستار کے خلاف برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ کہ شہرمیں پولیس رینجرز کے نوجوانوں کی قربانیوں سے امن بحال ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی قومی پارٹی ہے۔ کوئی بھی شامل ہوسکتا ہے۔ فلم فیسٹیول نے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ فلم فیسٹیول بھی کچھ دن میں ہوگا۔