سیشن کورٹ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، طالب علم جاں بحق

سیشن کورٹ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، طالب علم جاں بحق


 لاہور(24نیوز) سیشن کورٹ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایڈووکیٹ رانا ندیم اور قانون کا طالب علم اویس جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ٹوئنٹی فور نیوز کو موصول ہوگئی۔ عدالتی احاطے میں فائرنگ نے سیکورٹی انتظامات پر کئی سوال اٹھا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ ایک بار پھر گولیوں کی تڑتراہٹ سے گونج اٹھی۔ احاطہ عدالت میں حائیداد کا تنازعہ خونیں صورتحال اختیار کر گیا۔

حملہ آور بھی وکیل تھا جس کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ رانا ندیم اور قانون کا طالب علم اویس موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کا وزیر اعلی پنجاب سمیت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کاشف کو گرفتار بھی کرلیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کاشف مقتولین کا کزن ہے۔

لیکن تازہ واقعے نے عدالتوں میں سیکورٹی صورتحال پر کئی سوال کھڑے کر دئیے۔