پنجاب حکومت کا شعبہ صحت میں انقلابی قدم،مریضوں کی ادوایات گھر پہنچیں گے

پنجاب حکومت کا شعبہ صحت میں انقلابی قدم،مریضوں کی ادوایات گھر پہنچیں گے


لاہور(24نیوز) پنچاب حکومت ایڈز، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ادویات گھر پہنچائے گی،راولپنڈی سمیت پنچاب بھر میں مریضوں کا رکارڈ مرتب کرنے کیلئے ہفتہ صحت کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایسے مریضوں کو ادویات گھر پر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایسے امراض کا شکار مریضوں کا رکارڈ مرتب کرنے کیلئے ہفتہ صحت مہم کا آغاہ ہوگیا۔ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ ہفتہ صحت میں مریضوں کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ مریضوں ریکارڈ بھی جمع کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھاکہ زچہ بچہ ہفتہ بھی منایا جارہا ہے تاکہ ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دی جاسکے۔

ڈاکٹر سہیل کا مزید کہنا تھاکہ ہفتہ صحت اور زچہ بچہ میں تمام ٹیسٹ اور ادویات حکومت پنچاب مفت فراہم کرے گی۔ یہ سہولت تمام رورل ہیلتھ سنٹرز، بنیادی صحت اور ٹی ایچ کیو میں فراہم کی جارہی ہے۔