دھرنے ,مظاہرین سے کیسے نمٹا جائے، پنجاب کانسٹیبلری نے پولیس اہلکاروں کو گر سکھا دئیے

دھرنے ,مظاہرین سے کیسے نمٹا جائے، پنجاب کانسٹیبلری نے پولیس اہلکاروں کو گر سکھا دئیے


ملتان(24نیوز) دھرنے اور مظاہرین سے کیسے نمٹا جائے، پنجاب کانسٹیبلری نے پولیس اہلکاروں کو گر سکھا دئیے، اینٹی رائٹ فورس کے 38جوانوں پر مشتمل بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دھرنوں پر بیٹھے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن متی تل بٹالین 3میں 38 پولیس کے جوانوں کی 40روزہ ٹریننگ کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں ڈویژن بھر کے افسران اور اہلکار شامل تھے۔ پولیس اہلکاروں کو وی وی آئی پی پروٹیکشن، اسلحے کی جوڑ توڑ اور مظاہرین سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ اینٹی رائٹ فورس کی جانب سے مجمعے کو منتشر کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کرنے کے ساتھ مظاہرین اور فورس کے درمیان لاٹھی چارج کی منظر کشی بھی پیش کی گئی۔ وی آئی پی شخصیت کو پروٹیکشن دینے سمیت دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کرانکو گرفتار کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گی۔تقریب کے اختتام پر پاس آوٹ ہونے والے دستے نے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کو سلامی پیش کی۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کا کہنا تھا کہ آج پاس آوٹ ہونے والے جوانوں نے بہترین تربیت حاصل کی ہے۔ اس طرح کی تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت بھی بن چکی ہے۔