شیخ صاحب عمران خان نے 3 شادیاں کر لیں، آپ کا کیا ارادہ ہے: صحافی کا سوال

شیخ صاحب عمران خان نے 3 شادیاں کر لیں، آپ کا کیا ارادہ ہے: صحافی کا سوال


اسلام آباد (24 نیوز): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سپریم کورٹ آمد، صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد دی جس پر جواب آیا جب کسی نے چینل میں پوچھا تھا تو مبارکباد دے دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سپریم کورٹ میں ایک ہسپتال اور کالج کے حوالے سے درخواست دائر کرنے آئے تھے۔ صحافی نے پوچھا کہ آپکو خان صاحب نے شادی کا نہیں بتایا تھا، جس پر انہوں نے کہا کہ ذاتی مسئلوں پر بات نہ کریں۔ صحافی نے مزید پوچھا کہ شیخ صاحب عمران خان نے تین شادیاں کر لی آپ کا کیا ارادہ ہے۔ جس پر انہوں نے کہا کہ میرا ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ عمران خان نے شادی اس لئے تو نہیں کی کہ اہلیہ کی قسمت سے وزیراعظم بن جائے۔ جس پر انہوں نے جواب دیا بہتر ہے یہ سوال عمران خان سے پوچھیں۔ صحافی نے کہا آپ کے دوست ہیں اس لئے پوچھ رہے ہیں۔ دوست ہیں لیکن یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے جواب دیا۔