پی ایس ایل تھری میں ایک دن باقی، ملتان سلطانز نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی


24نیوز:پی ایس ایل تھری کے آغازمیں ایک دن باقی ہے۔ ملتان سلطانز نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ ملتان سلطانز انتظامیہ کے مشاورتی اجلاس میں لیگ کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق ملتان سلطان کی انتظامیہ ناصر شون , محمد ایوب شیخ , اشعر شون کے علاوہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز وسیم اکرم , ہیڈ کوچ ٹام موڈی , منیجر ندیم خان ,اسسٹنٹ کوچ جوہان بوتھا اور کپتان شعیب ملک نے ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز وسیم اکرم پرعزم ہیں کہ وارم اپ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم پی ایس ایل میں دھماکے دار انٹری سے کرکٹ پنڈتوں کو حیران کردے گی۔

ملتان سلطانز لیگ کے افتتاحی روز 22 فروری کو دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے مدمقابل ہوں گے۔