شام میں حکومتی فورسز کے مظالم، 20بچوں سمیت 100ہلاک، 300زخمی

شام میں حکومتی فورسز کے مظالم، 20بچوں سمیت 100ہلاک، 300زخمی


دمشق (24نیوز) شام کے علاقہ مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز کی بمباری سے 20 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق مشرقی غوطہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شامی فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ تین سو پچیس زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ شامی فورسز نے مشرقی غوطہ میں گزشتہ روز باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی تھی۔ اقوام متحدہ نے بمباری فوری بند کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ بے گناہ شہریوں اور انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنانے سےگریز کیا جائے۔