حکومتی بجٹ کا خسارہ گزشتہ سال سے 18 فیصد بڑھ گیا


اسلام آباد (24 نیوز) حکومتی بجٹ کا خسارہ گزشتہ سال سے 18 فیصد بڑھ گیا۔ رواں مالی سال میں پہلے چھ ماہ کے دوران وفاقی حکومت نے اپنی آمدنی سے 9 کھرب27 ارب روپے زائد خرچ کر ڈالے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران وفاقی حکومت کی حقیقی آمدنی 10 کھرب 57 ارب 40 لاکھ روپے رہی، جبکہ مجموعی اخراجات 19 کھرب 84 ارب 17 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا، ایک سال میں 34کھرب 77ارب اضافہ

آمدنی گزشتہ سال سے 108 ارب روپے بڑھی جبکہ اخراجات پہلے سے 251 ارب 18 کروڑ روپے بڑھ گئے جس سے مالیاتی خسارہ 9 ارب 27 ارب 16 کروڑ 30 لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ سال اس عرصہ کا خسارہ 7 کھرب 84 ارب روپے تھا۔ رواں مالی سال قرضوں کی واپسی پر751 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوئے جو پہلے سے 104 ارب روپے زیادہ ہیں۔

ضرور پڑھئے: پیسے کا کھیل، مرکزی اور کمرشل بینکوں میں نئی رسہ کشی شروع

دفاعی اخراجات کا حجم 393 ارب 39 کروڑ روپے رہا جو گزشتہ سال سے 57 ارب روپے زیادہ ہے جبکہ حکومت نے چھ ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 248 ارب روپے خرچ کیے جو گزشتہ سال اس عرصہ سے 48 ارب 48 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔