’بچوں کوبچائیے، بندوقوں کونہیں‘ وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ

’بچوں کوبچائیے، بندوقوں کونہیں‘ وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ


واشنگٹن (24 نیوز) بچوں کوبچائیے بندوقوں کونہیں۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پرٹرمپ کیخلاف خوب نعرے بازی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے ہائی سکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی جس میں 17افراد ہلاک ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد امریکہ میں ایک بار پھر اسلحہ ریفارمز موضوع بحث بن گیا۔ سیکڑوں مظاہرین جن میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ بھی شامل تھے، نے واشنگٹن میں وائٹ ہاﺅس کے سامنے مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: شام میں حکومتی فورسز کے مظالم، 20بچوں سمیت 100ہلاک، 300زخمی

 شرکا تین منٹ تک فلوریڈا فائرنگ کے خلاف وائٹ ہاﺅس کے باہر لیٹے رہے۔ طلباءو طالبات کا کہنا تھا کہ اسلحہ سے متعلق قوانین پر سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔ امریکی صدر کے مشیر ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ مجرم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔اپوزیشن ڈیمو کریٹس اسلحہ کو سیاسی ایشو بنانا چاہتے ہیں۔ امریکہ میں فائرنگ سے زیادہ چاقوکے واقعات ہوئے۔