کشمالہ طارق محتسب پرسن برائے خواتین مقرر


اسلام آباد (24 نیوز) کشمالہ طارق کو محتسب پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت قانون نے کشمالہ طارق کی تقرری چار سال کے لئے کر دی ہے۔ وہ خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق محتسب پرسن ہوں گی اور خواتین کو ہراساں کرنے کی تمام شکایات سنیں گی۔ کشمالہ طارق خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق فیصلے کرنے کی بھی مجاز ہوں گی۔