ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا


اسلام آباد(24نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے معطل کردیا گیا۔

 بھارتی حکومت نے باقاعدہ طور پر ٹوئٹر انتظامیہ کو ڈاکٹر فیصل کے اکاؤنٹ سے متعلق شکایت لگائی تھی۔ شکایت ٹوئٹر کے بھارتی ریجن آفس کو لگائی گئی،  شکایت کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈاکٹر فیصل کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔ ڈاکٹر فیصل اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی جاسوس کمانڈر جادیو کیس بارے پل پل کی خبر دے رہے تھےجس پر بھارت تلملا کر گھٹیا ہتھکنڈوں پر اُتر آیا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

دو ہفتے قبل بھی ڈاکٹر محمد فیصل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملہ کیا گیا،بھارتی ہیکرز نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی سائبر حملہ کیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ کلبھوشن کیس پر آج پاکستانی وکیل خاور قریشی نے جواب الجواب جمع کروایا تو بھارتی وکیل سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور ان کے پاس کلبھوشن کے حوالے سے کوئی جواب نہیں تھے۔ پاکستان کے پاس دلائل تو بہت ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی عدالت پاکستان کے حق میں فیصلہ کرتے ہیں یا بھارت کے حق میں،  کلبھوشن کیس کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں محفوظ کرلیا جائے گا جبکہ 3 سے 4 ماہ میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔