بیوروکریسی میں گریڈ 21 میں ترقیوں کیلئے لازمی کورسز کا اعلان

بیوروکریسی میں گریڈ 21 میں ترقیوں کیلئے لازمی کورسز کا اعلان


اسلام آباد(24نیوز) بیوروکریسی میں گریڈ 21 میں ترقیوں کیلئے لازمی کورسز کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نیشنل مینجمنٹ کورس اور نیشنل سیکورٹی کورس شیڈول جاری کردیا،نوٹیفکشین کے مطابق مختلف سروسز گروپس کے گریڈ 20 کے 87 افسران کورسز پر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیوروکریسی میں گریڈ 21 میں ترقیوں کیلئے لازمی کورسز کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل مینجمنٹ کورس اور نیشنل سیکورٹی کورس شیڈل جاری کردیا،مختلف سروسز گروپس کے گریڈ 20 کے 87 افسران کورسز پر جائیں گے،نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 48 افسران لاہور جائیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کیلئے گریڈ 20 کے 38 افسران نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جائیں گے۔

دونوں کورسز کیلئے پولس، ایڈمنسٹریٹو، سیکرٹریٹ فارن، آڈٹ اینڈ اکاونٹس سمیت دیگر افسران کے نام شامل ہیں،این ایم سی کیلئے جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس جواد پال،چیف کمشنر فیصل آباد مومن آغا کے نام شامل ہیں۔