مکار بھارت اپنی مکاری سے باز نہ آیا

مکار بھارت اپنی مکاری سے باز نہ آیا


سیالکوٹ (24نیوز) مکار بھارت اپنی مکاری سے باز نہ آیا ،سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پربھارتی جارحیت تیسرے روز بھی جاری رہی ، بجوات سیکٹر میں گولہ باری کی گئی ہے گولہ ایک گھر پرگرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری پربھارتی جارحیت نہ رک سکی،آج تیسرے روز بھی سرحد پار سے گولہ باری جاری رہی،بھارتی فورسزنے بجوات سیکٹر کی دیہی آبادی کو نشانہ بنایا، ایک گھر پرگولہ گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پنجاب رینجرزبھی پیچھے نہ رہی،بھارتی بلا اشتعال گولہ باری کا بھرپورجواب دیاجس سے دشمن کے مورچوں میں خاموشی چھاگئی اورتوپیں گولہ بارود اگلنے سے رک گئیں۔
دشمن کی گولہ باری اور فائرنگ سے سرحدی دیہات کے مکین شدید خوف وہراس کا شکار ہیں، عوام مسلسل نقل مکانی کے ساتھ ساتھ اپنے مویشی بھی منتقل کررہے ہیں،حکومت نے متاثرین کیلئے امدادی کیمپ بھی لگا دئیے ہیں۔
واضح رہے پاکستان نے گزشتہ روز بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اس دراندازی پر باز پرس کی تھی ۔