حکومت نے 5 سال میں وہ کام کئے جو 65 سال میں نہیں ہوئے:شاہد خاقان عباسی

حکومت نے 5 سال میں وہ کام کئے جو 65 سال میں نہیں ہوئے:شاہد خاقان عباسی


فیصل آباد (24نیوز) وزیر اعظم نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر بین الاقوامی ٹرمینل کا افتتاح کر دیا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پانچ سال میں وہ کام کئے جو پینسٹھ برس میں نہیں ہوسکے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقی کا عمل جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کھوکھلے وعدے نہیں کئے، عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کام کیا،ن لیگی حکومت میں وہ کام ہوئے جو65سال میں نہیں ہوئے۔

فیصل آباد ایئر پورٹ کے توسیعی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کی تکمیل پربے حد خوشی ہوئی،2015میں ہفتے میں صرف ایک فلائٹ فیصل آبادآتی تھی،اب ہفتے میں 118فلائٹس فیصل آباد آتی ہیں،انہوں نے کہا کہ منصوبہ مقررہ مدت اور کم لاگت میں مکمل ہوا ہے،سول ایوی ایشن کو حکومت کی سپورٹ حاصل رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 5سال میں پاکستان میں وہ کام ہوئے جو65سال میں نہ ہوسکے، ریلوے،بجلی ،گیس سمیت دیگرمنصوبوں پرکام ہورہاہے۔