کراچی:پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، ملزمان سمیت اسلحہ قبضہ میں لے لیا

کراچی:پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، ملزمان سمیت اسلحہ قبضہ میں لے لیا


کراچی (24نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنل سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اتحاد ٹاؤن سے چالیس مشتبہ افراد بھی پکڑلئے، جبکہ رینجرز نے کنواری کالونی سے زیرِ زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ دو ملزمان وقاص اور واجد کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے تیس بور کے دو پستول برآمد کیے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران چالیس مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔ لیاقت آباد میں پولیس کی کارروائی میں اسٹریٹ کرمنل گرفتار جس کے قبضہ سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

سائٹ ایریا کنواری کالونی میں رینجرز نے کارروائی کی۔ گندے نالے کے قریب زیر زمین چھپائی گئی اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی گئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ میں رائفل ، پسٹل ،میگزین اور مختلف اقسام کے 37 راونڈز برآمد ہوئے، ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ شہر میں بے امنی پھیلانے کے لئے استعمال ہونا تھا۔