پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان


کراچی(24نیوز) غیرملکی سرمایہ کاروں کی خریداری میں اضافہ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔ شئیرز کی مالیت 188 ارب روپے اور انڈیکس 3 فیصد اضافے سے 44 ہزار کی سطح سے اوپر چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران تیزی رہی۔ وزیر اعظم کے کسی صوبائی اسمبلی ٹوٹنے کی صورت میں بھی سینٹ کے انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونے کے بیان کا بھی مارکیٹ پر مثبت اثر ہوا۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرد انڈیکس ایک ہزار 245 پوائنٹ کے اضافے سے 44 ہزار 178 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت 187 ارب 93 کروڑ روپے کے اضافے سے 90 کھرب 93 ارب روپے سے زیادہ ہو گئی۔ تاہم کاروباری حجم میں 33 فیصد کمی رہی۔ اوسطا روزانہ 18 کروڑ 41 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے کے امکانات اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے نے بھی مارکیٹ میں تیزی برقرار رکھنے میں مدد کی۔